وفاقی بیورو کریسی کی ترقیوں،تعیناتیوں اور تبادلوں میں دوہرا معیار اپنائے جانے کا انکشاف
وفاقی بیورو کریسی کی ترقیوں،تعیناتیوں اور تبادلوں میں دوہرا معیار اپنائے جانے کا انکشاف
وفاقی بیوروکریسی لاہور سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ افسر شاہی کے رحم و کرم پر، ذرائع
حکومتی احکامات اور اقدامات کا من وعن نفاذ اور 2017 تک پنجاب میں سروس ترقی کا نیا معیار، ذرائع
کے پی کے، سندھ اور بلوچستان میں سروس کرنے والے وفاقی بیوروکریٹس میں بے چینی بڑھ گئی ذرائع
گریڈ 22 کی 11 آسامیاں ایڈہاک ازم کا شکار اور 2 آسامیاں خالی ۔ ذرائع
گریڈ 22 کی 41 آسامیوں پر 28 ریگولر سیکرٹریز اور 11 پر گریڈ 21 کے افسر تعینات ، ذرائع
گریڈ 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی پاور بورڈ موخر کیا گیا۔ ذرائع
قواعد کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس سال میں 2 مرتبہ ہونا ضروری ہے۔ ذرائع
رواں سال فروری کے بعد اب تک اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس نہیں ہو سکا، ذرائع
درجن سے زائد افسران گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے ریٹائرڈ ہوگئے ،ذرائع
اہم وزارتوں کا نظام ایڈیشنل سیکرٹریز سے چلایا جا رہا ہے، ذرائع
23 کامن کے بیوروکریٹس کے بجائے 24 کامن کے جونیئر افسروں کو گریڈ 22 کی آسامیوں پر تعینات کیا جا رہا ہے، ذرائع
وزارت داخلہ اور ایوی ایشن ڈویژن میں 24 کامن کے جونئیر افسر تعینات کیے گئے، ذرائع
بعض وفاقی وزرا بھی ریٹائرڈ بیوروکریسی کے رویئے سے نالاں، ذرائع
کچھ وفاقی وزرا نے ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے کنٹرول پر وزیر اعظم سے شکایات بھی کیں ، ذرائع
بیوروکریسی میں کارکردگی کے نام پر بڑے پیمانے پر سکریننگ کا عمل جاری، ذرائع
2018 سے 2021 تک بیوروکریسی کی تعیناتیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے،ذرائع
2018 سے قبل پنجاب خصوصا لاہور میں تعینات بیوروکریٹس تعیناتیوں اور ترقیوں میں پہلی ترجیح قرار، ذرائع
گزشتہ دور میں پنجاب ، لاہور اور وفاق میں تعینات بیوروکریٹس کی کارکردگی رپورٹس تیار،ذرائع
6 اگست کو محکمانہ ترقیوں میں بھی بیورو کریسی کے لیے یہی معیار اپنایا گیا، ذرائع
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 106 افسران میں سے 28 افسروں کو ترقی دی گئی، ذرائع
پولیس سروس کے 58 افسروں میں سے 17 کو ترقی ملی، ذرائع
آفس مینجمنٹ گروپ کے 189 افسروں میں سے 43 کو ترقی کے قابل سمجھا گیا، ذرائع
متعدد افسروں کی ترقی موخر یا انہیں سپر سیڈ کر دیا گیا، ذرائع