وفاقی دارلحکومت میں گینگ وار جیسے واقعات رونما ہونے لگے
وفاقی دارلحکومت میں گینگ وار جیسے واقعات رونما ہونے لگے۔
نجی ٹاور میں گینگ وار طرح کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نجی ٹاور اور شہزاد ستی گروپ کے درمیان اندھا دھند فائرنگ ہوئی۔
فوٹیج میں اندھا دھند فائرنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں شہزاد ستی اور ایک گارڈ جاں بحق ہوئے تھے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔۔
پولیس نے نجی ٹاور کی انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
شہزاد ستی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرتا تھا۔
اس سے قبل آئی ایٹ ایک شہری کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
شخص جانے بچانے کے لئے بلڈنگ میں گھسا حملہ اوروں نے وھاں بھی گھس گئے۔