وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی جگہ پر اپنی اسٹیل ملز لگائے گی، سیکرٹری صنعت و پیداوار
وزارت صنعت و پیداوار نے 700 ایکڑ سندھ حکومت اسٹیل ملز کو دینے کی پیشکش کی ہے
گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں ہے، سیکرٹری صنعت و پیداوار
700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی، سیکرٹری صنعت و پیداوار
حکومتی اور کمرشل بنکوں سے قرض پر سود کی مد میں اسٹیل ملز کا سالانہ خرچ 17 ارب ہونے کا انکشاف
گزشتہ دس برسوں میں اسٹیل ملز 103 ارب روپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کر چکی، سی ایف او
اسٹیل ملز نے 104 ارب حکومتی قرض اور 38 ارب نیشنل بنک کا قرض ادا کرنا ہے، سی ایف او
سینیٹر عون عباس بپی کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کا اجلاس اسٹیل ملز پر بریفنگ
پاکستان اسٹیل ملز منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثہ جات کی ویلیو 860 ارب روپے ہے، چیف فنانشل آفیسر
منقولہ اثاثہ جات کی ویلیو 2 ارب 12 کروڑ، غیرمنقولہ اثاثہ جات کی ویلیو 858 ارب ہے، سی ایف او
پاکستان اسٹیل ملز کی اٹھارہ ہزار ایکٹر کی ویلیو 622 ارب روپے ہے، چیف فنانشل آفیسر عارف شیخ
10 ہزار ایکڑ پر ملز پلانٹ، 8 ہزار ایکڑ رہائشی قالونیوں میں استعمال میں ہے، فنانشل آفیسر عارف شیخ
پاکستان اسٹیل ملز کی 5 سو وہیکلز میں سے 358 قابل استعمال ہیں، چیف فنانشل آفیسر پاکستان اسٹیل ملز
پاکستان اسٹیل ملز حکام کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
پاکستان اسٹیل ملز کے پاس 2286 ملازمین باقی رہ گئے، حکام
باقی ملازمین میں سے 2120 ملازمین اور 166 آفیسر شامل ہیں، حکام
پاکستان اسٹیل ملز نے کنٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجز فارغ کردیئے ہیں، حکام
13 جون کو 570 ڈیلی ویجز ملازمین کا کنٹریکٹ ریونیو نہیں کیا، حکام
سود ملا کر پاکستان اسٹیل کی 335 ارب کے بقایا جات ہیں، حکام
ان بقایہ جات میں حکومت پاکستان، نیشنل بینک، سوئی گیس کے بقایا جات ہیں، حکام
حکومت پاکستان سرکاری محکمے کو قرض پر سود لے رہی ہے، حکام
پاکستان اسٹیل ملز کے سیلری کی مد میں اخراجات 1 ارب 28 کروڑ ہیں، حکام
پاکستان اسٹیل ملز کے یوٹیلیٹی کی مد میں اخراجات 2 ارب 45 کروڑ ہیں، حکام
پاکستان اسٹیل ملز کی گیس 30 جون 2024 کو بند کردی گئی، سیکرٹری صنعت و پیداوار
اربوں روپے کی گیس بیٹری کیلئے استعمال کی جارہی تھی، سیکرٹری صنعت و پیداوار
حکومت نے موجودہ بجٹ میں گیس کی کوئی رقم نہیں رکھی، سیکرٹری صنعت و پیداوار
قائمہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹس طلب کرلیں
سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی صلاحیت کیا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی
کیا اسٹیل ملز کی بحالی ہوسکتی ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی
کیا ملازمین اسٹیل ملز کے 12 فیصد کے اسٹیک ہولڈرز ہیں؟ چیئرمین کمیٹی
سیاسی بھرتیاں، ملازمین کو مستقل کرنا پاکستان اسٹیل ملز کو لے ڈوبیں
2010 میں اس وقت کی حکومت نے 4500 ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا، حکام اسٹیل ملز
پاکستان اسٹیل ملز نے کہا کہ ملازمین مستقل کرنے کیلئے فنڈز نہیں، حکام
اس وقت کی حکومت نے کہا کہ ملازمین کو مستقل کرنے کے پیسے حکومت دے گی، حکام
2010 میں ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو مستقل کیا گیا، حکام
2010 میں ان ملازمین کو مستقل کرنے کی لاگت 2 ارب روپے آئی، حکام
ان ملازمین کی مستقلی کی وجہ سے اسٹیل ملز پر بوجھ بڑھا، حکام