وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
ایف آئی اے حیدرآباد زون کی بڑی کاروائی
حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر واقع جنرل سٹور سے بجلی چوری پکڑی گئی - غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیا گیا
ملزم اپنے جنرل سٹور پر چوری کی بجلی استعمال کر رہا تھا۔
ملزم ڈائریکٹ لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔
ملزم ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا
چھاپہ مار کاروائی کمپوزیٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے کی گئی
ملزم نے مجموعی طور پر 5472 سے زائد یونٹس کی بجلی چوری کی۔
حیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیا۔
غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا
مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کی گئی۔
ایف آئی اے حیدرآباد زون کے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے