وفاقی وزیر احد خان چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو اساکاوا کی ملاقات، پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور میکرو اکنامک اصلاحات پر گفتگو

وفاقی وزیر احد خان چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو اساکاوا کی ملاقات، پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور میکرو اکنامک اصلاحات پر گفتگو

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے صدر ماساتسوگو اساکاوا نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور میکرو اکنامک اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اے ڈی بی نے حکومت کی جانب سے جامع اصلاحات کے اقدام کو سراہا جن کی بدولت اقتصادی بحالی کے مثبت آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور اصلاحاتی ایجنڈے کے لیےاے ڈی بی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔اے ڈی بی کی طویل مدتی اور مستحکم حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے وفاقی وزیر احد خان چیمہ نے صدر اے ڈی بی کو حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اہم اصلاحات میں ٹیکس آمدنی میں اضافہ، توانائی کے شعبے کی مالیاتی پائیداری کو بہتر بنانا، غیر ہدف شدہ سبسڈیوں میں کمی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو فروغ دینا شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اے ڈی بی کی جانب سے 1.5 ارب ڈالر کی اعلان کردہ امداد کو بھی سراہا۔ صدر اے ڈی بی نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے میکرو اکنامک استحکام لانے کے لیے اٹھائے گئے مشکل اقدامات کی تعریف کی۔ صدر اے ڈی بی نے پاکستان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ، موسمیاتی اور قدرتی آفات سے بچائو، ملکی وسائل کی موبلائزیشن، خواتین کی مالی شمولیت اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات میں مسلسل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں، سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کاظم نیاز اور صدر اساکاوا نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اے ڈی بی کی نئی عمارت پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 1966 سے قائم طویل مدتی اور معتبر شراکت داری کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کا اسلام آباد میں اپنی عمارت بنانے کا فیصلہ جو پورے علاقے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی چوتھی عمارت ہوگی، گہرے اور دیرپا تعاون کی مزید تصدیق ہے۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar