وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت پاکستان میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں کا اجلاس ہوا

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت پاکستان میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں کا اجلاس ہوا

اجلاس میں پاک بزنس کونسل، پاک چائنا انویسٹمنٹ کونسل, پاک آئی ٹی انڈسٹریز ایسوسی ایشن، آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ,پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ اور سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر کام کرنے والی دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 35 کمپنیوں کی شرکت۔

یہ اجلاس CPEC سیکرٹریٹ کے سیکٹر سپیشلسٹ ڈاکٹر مزمل ضیاء نے طلب کیا

وزارت منصوبہ بندی چین کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے سی پیک فیز 2 کے جامع ایجنڈے کی تیاری کر رہی ہے، ڈاکٹر مزمل ضیاء

اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے پرجوش افتتاحی کلمات ۔ CPEC کا آغاز 2013 میں ہوا۔ اس سال 10 سال مکمل ہوئے،

ملک کی ترقی کے منظرنامے پر نمایاں نقوش چھوڑے, احسن اقبال

پہلے مرحلے میں 2013 سے 2020 تک انفراسٹرکچر، توانائی اور اختراع (کنیکٹوٹی) کے منصوبے مکمل کیے گئے، احسن اقبال

2018 میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے تقریباً مکمل ہو چکے تھے یا مکمل ہونے کے قریب تھے،

نئ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو کئی منصوبے رک گئے، احسن اقبال

2022 میں ہماری حکومت آئ اور CPEC انجن کو دوبارہ شروع کیا، احسن اقبال

بجلی کے پراجیکٹ 4 سال سے رکے ہوئے تھے اور ہم نے انہیں 10 ماہ میں مکمل کیا۔

پانی کے پراجیکٹ 4 سال سے رکے ہوئے تھے، ہم نے 8- 7 ماہ میں مکمل کیے ۔

CPEC
کے دوسرے مرحلے
کی نوعیت مختلف ہے۔ اب یہ حکومتی تعلق سے بڑھ کر کاروباری تعلق میں تبدیل ہو چکا

میں پاکستان میں چینی اداروں کے کردار کو سراہوں گا, احسن اقبال

ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کو مزید نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں

ہم چین کو 30 سے 50 بلین ڈالر کیوں برآمد نہیں کر رہے؟ چین ہم سے درآمدات کے لیے کہہ رہا ہے, احسن اقبال

ہمارے تاجروں کو چین کو برآمدات کے ممکنہ مواقع سمجھنے کی ضرورت ہے۔احسن اقبال

چین دوسرے ممالک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ چین میں مزدوری کی قیمت زیادہ ہے۔ کئی صنعتوں کو چین سے کم لاگت والے ممالک میں منتقل کر دیا گیا ہے، احسن اقبال

میں چاہتا ہوں کہ چینی صنعتیں پاکستانی مارکیٹ کو عالمی مارکیٹ کی ویلیو چین سے جوڑیں, احسن اقبال

آپ کی صنعتیں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر ممالک میں ہیں

پاکستانی کمپنیوں کی مارکیٹ کو ان ممالک سے منسلک کرنے میں مدد کریں، احسن اقبال کی چینی کمپنیوں کو درخواست

پاکستان کو قومی سلامتی کے لیے برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اگر ہمارے پاس اتنا زرمبادلہ نہیں ہے تو ہم مزید مقروض ہو جائیں گے اور اس سے قومی خودمختاری پر سمجھوتہ ہو گا، احسن اقبال

چین کے دورے کے دوران میں نے ہندوستان میں Huawei کا گلوبل سروس سینٹر دیکھا۔ میں نے چینی حکام سے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک Huawei کا کوئی گلوبل سروس سینٹر کیوں نہیں ہے؟ احسن اقبال

سی پیک سیکرٹریٹ
چینی کمپنیوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے، احسن اقبال

چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سیمینار منعقد کیے جائیں۔

صوبائی سطح پر کاروباری مواقع کی نشاندہی میں مزید تعاون کی ضرورت ہے

چین کے کئی صوبے پاکستان میں لامتناہی مواقع سے ناواقف ہیں, احسن اقبال

ایک خصوصی کوالٹی کنٹرول میکانزم قائم کیا جائے ۔

اگر کوئی چینی کمپنی کاروبار کرنا چاہتی ہے تو اسےکوالٹی کنٹرول میکانزم کے ذریعے پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی تصدیق کرنی چاہیے، احسن اقبال

چینی کمپنیوں کا یہ اجلاس ہر دو ماہ میں ایک بار ہونا چاہیے، احسن اقبال

چینی کارکنوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ چینی مہمان ہماری اولین ذمہ داری ہیں۔

اگر CPEC ایک عام کوریڈور ہوتا تو دشمنوں کی نظر میں نہ ہوتا ۔

یہ ایک سٹریٹجک کوریڈور ہے اسی لیے دونوں ممالک کے دشمن اسے شکست دینے میں مصروف ہیں، احسن اقبال

1960 کی دہائی میں شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران سینکڑوں مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن کام نہیں روکا گیا۔

ہم چینی بھائیوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کریں گے۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar