وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے حکومتوں کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے حکومتوں کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے حکومتوں کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے۔

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے زراعت کے روایتی طریقوں پر اثر ڈالا ہے جس سے جو بیج خاص موسم میں کارآمد تھے وہ اب موثر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لیا جو خوش آئند ہے، اب آبادی کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ 2017 میں آبادی میں اضافہ کی شرح کم تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک کو پانی کی کمی کا بھی خطرہ ہے جو مستقبل میں مزید بڑھ سکتا ہے۔ 30 ارب ڈالر کا نقصان سیلاب کی صورت میں 2022 میں ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک معاشی بحران سے گزرہا ہے۔ کل بجٹ کا 50 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا، اگر ایسا رہا تو زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے۔ ہمارا ملک قدرتی طور تمام نعمتوں سے مالا مال ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام میں معجزہ کردکھایا تھا۔ جسکی بنیاد اٹامک انرجی کے خاکروب سے لیکر ہر شخص ایک مشن رکھتا تھا۔ اس دوران اٹامک کے کسی چئیرمین نے 6 سال سے کم عرصہ نہیں گزارا۔ وہاں ہر صورت میرٹ کو ترویج دیا گیا اور مشن کے دوران اٹامک انرجی نے اپنے لوگوں پر انویسٹ کیا۔ ان کو قوم نے مشن دیا اور وسائل بھی بہم پہنچائے تو 28 مئی کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جس مقام پر ہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور پالیسیاں مرتب کر کے عمل کرنا ہوگا۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar