وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس
وفاقی وزیر پٹرولیم سینٹر مصدق ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اف پاکستان محمد جہانزیب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری اقتصادی امور، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ملک احمد خان سمیت وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے اعلی حکام کی شرکت
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے جاری منصوبوں اور گزشتہ اجلاس کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درامد کی جائزہ رپورٹ
سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا ہونا ضروری ہے، احسن اقبال
سرمایہ کار کسی بھی ملک میں اپنا منافع کمانے کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہیں، احسن اقبال
سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے حکومت کو بھی اپنے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، احسن اقبال
کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتے وقت اپنے مفادات کا تعین اور اہداف کا واضح ہونا ضروری ہے، احسن اقبال
سرمایہ کاروں کو دعوت دینے سے قبل حکومت کی جانب سے ہوم ورک کا مکمل کرنا ناگزیر ہے،احسن اقبال
تھرڈ پارٹی کنسلٹیشن کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان
نجی شعبہ ملکی معیشت میں استحکام اور ترقی کا باعث بنتا ہے، مصدق ملک
نجی شعبے کی شراکت داری میں اضافہ کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک