وفاقی وزیر اطلاعات نے مسائل کی شناخت کے لیے سوک ہیکاتھون کا افتتاح کیا

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے دو روزہ کانفرنس برائے سِوک ہیکاتھون ”مسائل کی شناخت“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
سولنگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانفرنس ملک کے سب سے اہم ترین شہری مسائل کی اجتماعی طور پر نشاندہی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے ماہرین اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ان مسائل کے لیے ڈیجیٹل حل تیار کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدت کے حامل مقامی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہے۔ تاہم، اکثر مسائل کی شناخت تنہا سرکاری شعبے کی طرف سے کی جاتی ہے، جس سے مسائل کی حقیقی نوعیت اور ان کے حل کے لیے درکار وسائل کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔
سولنگی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مسائل سے متعلق یہ کانفرنس اور سوک ہیکاتھون زیادہ پائیدار نتائج فراہم کریں گے۔ حکومت پاکستان وسائل کی موثر تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے کلچر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالآخر یہ عمل عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم فراہم کرے گا۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر شرکاء میں وزارت اطلاعات کے اہلکاروں کے علاوہ، سول سوسائٹی کے نمائندے، نجی شعبے کے کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہیں۔ کانفرنس کے دوران مختلف مسائل پر ڈیجیٹل حل تیار کرنے کے لیے ہیکاتھون کا انعقاد کیا جائے گا۔