واسا راولپنڈی کی جانب سے مون سون تیاریاں تیز کر دی گئیں
راولپنڈی. واسا راولپنڈی کی جانب سے مون سون تیاریاں تیز کر دی گئیں ۔
سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے تھر ڈ پارٹی کو مون سون تیاریوں اور نکاسی آب مشینری کے جائزہ کی ہدائت کردی ۔
نوٹیفیکیشن پر سپرینٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجئنرنگ ڈیپارٹمنٹ گجرانوالہ ڈویژن قیصر راشد کا ٹیم کے ہمراہ واسا راولپنڈی کا دورہ۔ ترجمان واسا
منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد سلیم اشرف اور ڈائریکٹر سیوریج و ڈرینیج بھی موقع پر موجود ہیں ۔ ترجمان واسا
تھرڈ پارٹی ٹیم نے واسا کی ہیوی مشینری کا جائزہ لیا۔ ترجمان واسا
تھرڈ پارٹی نے نکاسی آب میں استعمال ہونے والی مشینوں اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔ترجمان واسا
ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اصغر مال روڈ پر جدید ونچنگ مشینوں سے سیورج لائنوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیا ۔ترجمان واسا
سپرٹینڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ قیصر راشد اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کا موقع پر میڈیا سے گفتگو
آج ہم نے واسا کا وزٹ کیا اور مون سون میں استعمال ہونے والی مشینری کی حالت چیک کی ہے جو تسلی بخش ہے۔ ایس ای پی ایچ ای گجرانوالہ قیصر راشد
نالہ لئی کی بھل صفائی کیلئے فنڈز کی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی جس کی منظور ی جلد متوقع ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف
شہر کے بڑے نالوں کیلئے 6 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے اور ٹینڈرنگ پراسیس شروع کر دیا گیا ہے ۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف
مون سون سے پہلے تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف
شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ اور ملبہ نالوں اور سیور لائنوں میں نہ پھینکیں
ترجمان واسا