پہلا مرحلہ الیکشن جیتیں گے، ن لیگ واضح اکثریت سے سامنے آئے گی پھر وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کیاجائے گا،حمزہ شہباز
ووٹ دینے کےبعدحمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کے الیکشن میں واضح مینڈیٹ کسی ایک جماعت کو ملنے چاہیں تاکہ ملکی مسائل جلد ہو سکیں، حمزہ شہباز
سادہ اکثریت کےلئے امید لگائے بیٹھے ہیں اگر دوسری صورتحال ہوتی ہے تو پھر بیٹھ کر فیصلہ کریں گے،
وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے دوہزار اٹھارہ میں نوازشریف ، مریم نواز جیل میں تھے،
اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کی سزا اسے ضرور ملنی چاہئیے،
حوصلہ افزاء ٹرن آؤٹ رہا ہے اسی بنیاد پر رزلٹ اچھا ہوگا،
آج جو لوگ فائرنگ سے اللہ کو پیارے اور شہید ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،
عوام اپنا اور بچوں کے مستقبل کےلئے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں،
عوام کی مشکلات کے ازالے ، مہنگائی کےلئے سب کو مل کر پارلیمنٹ میں لائحہ عمل بنانا پڑے گا،پارلیمنٹ کے اندر ماحول یکسر مختلف ہونا چاہیے مل کر عوام کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،
پہلا مرحلہ الیکشن جیتیں گےاور ن لیگ واضح اکثریت سے سامنے آئے گی تو پھر وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کیاجائے گا،
دہشت گردی کا واحد حل جمہوریت ہے، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ضرب العضب اور ردالفساد کے ذریعے جس طرح پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اب بھی ایسا کریں گے، دہشت گردی ایسا کینسر ہے جو ملک کو کھا جاتا ہے عوام اس بار بھی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، انتخابات کے نتائج جتنے ضروری ہیں اس کو قبول کرنا بھی بہت ضروری ہے،
مسلم لیگ ن کو اللہ تعالیٰ سے اچھے رزلٹ کی توقع ہے،