وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو9 مئی کے مقدّمات میں ذمہ دار ٹھہرانے کا معاملہ
وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو9 مئی کے مقدّمات میں ذمہ دار ٹھہرانے کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو قانون و انصاف کے قتل میں سہولتکار قرار دیکر اس کی تحقیقات کو مسترد کر دیا
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بانی چیئرمین عمران خان کیطرح بدترین سیاسی انتقام اور ریاستی جبر و فسطائیت کے شکنجے میں قید ہیں، ترجمان تحریک انصاف
شاہ محمود قریشی کو عمران خان اور ان کے حقیقی آزادی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
پوری انتظامی مشینری خصوصاً پولیس اور بیوروکریسی کو تباہ کرکے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ننگی لاقانونیت اور صریح نا انصافی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف
ان جھوٹے، جعلی، بےبنیاد، من گھڑت اور بیہودہ مقدمات کے ذریعے سیاسی کارکنان اور قائدین ہی کو نہیں پورے نظامِ عدل کے گلے میں پھندہ ڈال دیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
قانون شکن مداخلت کاروں کی ایما پر پوری انتظامی مشینری خصوصاً پولیس اور پراسیکیوشن گمراہ کن اور جھوٹے شواہد کے انبار لگا کر عدالتوں کو گمراہ، رجیم کے ناقدین کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ظلم اور جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے، ہر میدان ہر محاذ پر جنگل راج کا مقابلہ کریں گے، ترجمان تحریک انصاف
عدالتیں جنگل راج اور اس کی کٹھ پتلی سول انتظامیہ کے مجرمانہ منصوبوں کا نوٹس لے اور دستور و قانون کو بحال کروا کر انصاف کو قائم کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ