وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کا دورہ

وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کا دورہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کے علاوہ دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
سینئر لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا ،ڈاکٹر لیاقت علی اور رزاق ڈھلوں بھی ہسپتال دورے میں موجود تھے
معاون خصوصی کوپرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج ڈاکٹر وارث فروکہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرجدید او پی ڈی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور Queue Management System بارے بریفنگ کیا
معاونِ خصوصی کو انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات، ترقیاتی کاموں، سولر پارکنگ ایریا، اندرونی سڑکوں اور دیگر تعمیراتی حصوں بارے بھی بریف کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے معاون خصوصی کوجاری منصوبے کی رفتار، مشینری کی تنصیب، اور طبی سہولیات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
معاون خصوصی کا ہسپتال کی تعمیر میں پیش رفت اور فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سرگودہا کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ذیشان ملک
یہ ادارہ نہ صرف سرگودہا بلکہ گرد و نواح کے اضلاع کے مریضوں کے امراض دل کے علاج کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔ ذیشان ملک
انشاء اللہ جلد اس ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح محمد نواز شریف صاحب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کریں گی۔ ذیشان ملک