وزیر اعظم شہباز شریف27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے، یہ اعلان اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے بدھ کو کیا ہے ۔اقوام متحدہ کی مقررین کی عبوری فہرست منگل کو دی گئی جس کے مطابق وزیراعظم کی تقریر کی تاریخ 26 ستمبر تھی تاہم پاکستانی مشن نے اس تا ریخ میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔193 رکنی اسمبلی کے 79ویں اجلاس کی اعلیٰ سطحی بحث 24 سے 30 ستمبر تک ہو گی۔یہ دوسرا موقع ہو گا جب وزیر اعظم شریف اقوام متحدہ کے اہم پالیسی ساز ادارے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

انہوں نے گذشتہ خطاب 2022 میں کیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ترجمان مونیکا گریلے کے مطابق، اب تک 130 سے زائد عالمی رہنمائوں نے آئندہ ہونے والی اس بحث میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے مسائل پر بات کریں گے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ مقررین کی عبوری فہرست حتمی نہیں ہے۔ اقوام متحدہ اسے سیشن سے پہلے کے ہفتوں میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتا ہے تاکہ اس شیڈول کو لیڈروں، وزرا اور سفیروں کی حاضری، نظام الاوقات، اور بولنے کے مقامات میں کسی قسم کی تبدیلی کے مطابق بنایا جا سکے

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar