وزیر خارجہ کو برطانوی سیکرٹری خارجہ کا ٹیلی فون کال موصول/ ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ کو برطانوی سیکرٹری خارجہ کا ٹیلی فون کال موصول/ ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ کو آج برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ برایے امور خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلی فون کیا, ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ نے بطور وزیر خارجہ تقرری پر تہنیتی پیغام پر برطانوی سیکرٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا, ممتاز زہرا بلوچ
ہم دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے برطانوی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں, وزیر خارجہ
اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا, ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کے ساتھ دیرینہ، تاریخی تعلقات ہیں, اسحاق ڈار
وزیر خارجہ نے تعلقات کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے انہینسڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ (ESP) معاہدے کے جلد اختتام پر زور دیا, ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری، عوام سے عوام کے رابطوں اور ماحولیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا, ممتاز زہرا بلوچ
وزیر خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا, ترجمان دفتر خارجہ
برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اس سے باہمی روابط کو مزید تقویت ملے گی، اسحاق ڈار
دونوں وزراء نے افغانستان اور غزہ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا, ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر دورہ پاکستان کی دعوت دی, ترجمان دفتر خارجہ