وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عمان میں امام بارگاہ میں فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عمان میں امام بارگاہ میں فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عمان میں وادی الکبیر میں فائرنگ کے واقعے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.
وزیرِ اعظم کا واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس اور انکے لئے صبر جمیل کی دعا.
وزیرِ اعظم کی عمان میں پاکستانی سفیر کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور زخمیوں کی معاونت کی ہدایت.
عمان میں پاکستانی سفیر اور سفارتی عملہ زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کر رہا ہے. وزیرِ اعظم
پاکستانی سفارتخانہ زخمیوں کی ہر قسم کی معاونت یقینی بنائے گا. وزیرِ اعظم.
مسقط میں پاکستانی سفارتخانہ جاں بحق ہونے والوں کے جسدِ خاکی پاکستان پہنچانے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا. وزیرِ اعظم.
ہدایات کے بعد عمان میں پاکستانی سفیر اسپتالوں کا خود دورہ کررہے ہیں. وزیرِ اعظم.
اللہ تعالی واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے. آمین. وزیرِ اعظم.
پاکستانی حکومت اور عوام کی تمام تر ہمدردیاں واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں. وزیرِ اعظم.