وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ معاشی روڈمیپ پر اعلی سطح جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ معاشی روڈمیپ پر اعلی سطح جائزہ اجلاس
اجلاس میں ملکی معیشت کی ترقی کیلئے آئندہ پانچ سال کا معاشی روڈمیپ پیش کیا گیا.
مہنگائی میں کمی، غربت کی تخفیف اور روزگار کی فراہمی روڈمیپ کا حصہ.
معیشت کے مخلتف شعبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس پلان پر عملدرآمد کیلئے مشاورت کی جائے. وزیرِ اعظم.
وقت ضائع کئے بغیر ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم.
ان منصوبوں کے حوالے سے عملدرآمد کا شیڈول بنا کر پیش کیا جائے وزیرِ اعظم کی ہدایت.
زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیرونی سرمایہ کاری، چھوٹے و بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں. وزیرِ اعظم.
حکومتی اخراجات کو کم کریں گے. وزیرِ اعظم.
غریب عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دونگا. وزیرِ اعظم
آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے. وزیرِ اعظم.
ڈیجٹلائیزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے. وزیرِ اعظم.
زرعی شعبے میں بھی جدت سے فی ایکٹر پیداوار بڑھائیں گے. وزیرِ اعظم
نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے گی. وزیر اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ معاشی روڈ میپ پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد جہانزیب، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
اجلاس کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ اور کلیدی شعبوں میں مجوزہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بجلی، زراعت و لائیو اسٹاک، برآمدی شعبہ، درمیانے و چھوٹے پیمانے کی صنعت، ٹیکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نجکاری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم نے ان مجوزہ اقدامات پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی.