‏وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی

اجلاس کو ملک میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ

جون 2023 میں وزیرِ اعظم کی جانب سے دیئے گئے 5 ارب کے آئی ٹی پیکیج پر پیش رفت پر بریفننگ

آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس کے پہلے 7 ماہ میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، بریفننگ

ڈیجی-اسکلز پروگرام کے تحت اس وقت 17 بیچز میں تقریباً 40 لاکھ طلباء و طالبات کو آئی ٹی کی ٹریننگ دی جا چکی ہے، بریفننگ

ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 28 فیصد تعداد خواتین کی ہے، بریفننگ

فری لانسزر کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، بریفننگ

پاکستان اپنی آئی ٹی مصنوعات 170 ممالک کو برآمد کرتا ہے، حکام

گزشتہ برس، پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، وزیراعظم

پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے تمام ضروری قانونی و پالیسی اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے. وزیرِ اعظم.

نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و ہنر اور اسٹارٹ اپس کو درکار سہولیات فراہم کریں گے. وزیرِ اعظم.

گزشتہ دور حکومت میں آئی ٹی کی صنعت کیلئے جن منصوبوں کا آغاز کیا ان کے مثبت نتائج آرہے ہیں. وزیرِ اعظم.

اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے بنکاری سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا. وزیرِ اعظم.

رواں برس آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم 3 ارب ڈالر سے ذیادہ ہے، وزیراعظم

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے، وزیرِ اعظم کی ہدایت

پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، وزیرِ اعظم

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar