بننے والی کابینہ کیر ٹیکر ٹو ہے جس میں کمپنی کی مشہوری کے لیے کچھ نون لیگی ڈال دیےگئےہیں،عامرمتین

وفاق میں بنائی جانیوالی کابینہ پاکستان کی نمائندہ ہے یا لاہور، گوجرانوالا کی۔
کابینہ میں لاہور سے ملتان روڈ اور پھر کراچی تک ایک بھی وزیر موجود نہیں ہے۔ سندھ سانگھڑ سے ہڑپا مونجودارو کا ایک بھی نمائندہ دکھائی نہیں دیتا۔
چناب کے آگے اٹک اور مزید تورخم تک جی ٹی روڈ کا ایک وزیربھی کابینہ میں نہیں۔
یہ کابینہ پاکستان کی نمائندہ ہے یا لاہور/گوجرانوالا کی۔ لاہور سے ملتان روڈ اور پھر کراچی تک ایک بھی وزیر نہی۔ سندھ ساگر کے ہرپا مونجودارو کا اک نمایندہ نہی۔ چناب کے آگے اٹک اور مزید تورخم تک جی ٹی روڈ کا اک وزیر نہی۔ صرف اک بلوچ، اک پختون جسے پٹھان خارے کہ کر اپنا نمائندہ نہی… https://t.co/oTDjChIQKI
— Amir Mateen (@AmirMateen2) March 11, 2024
صرف اک بلوچ، اک پختون جسے پٹھان خارے کہہ کر اپنا نمائندہ نہیں مانتے؛
کابینہ میں سندھی ایک بھی نہیں۔
عامرمتین نے مزید کہا ہےکہ یہ کیسی فیڈریشن ہے بھائی۔ فیصل آباد، سرگودھا۔ پنڈی، ملتان، ساہیوال ڈویژن کو کس بات ک سزا دی گئی ہے ان علاقوں کے کابینہ میں بالکل نمائندگی نہیں ہے۔
ایک عورت اور پنتالیس فیصد نوجوان کا ایک نمائندہ وزیرہے۔ یہ میاں دے نعرے نہیں بلکہ کیر ٹیکر ٹو ہے جس میں کمپنی کی مشہوری کے لیے کچھ نون لیگی ڈال لیے ہیں ۔ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔ باقی فارنر کو پہلے شناختی کارڈ دے لیتے تو ملک کی بے عزتی نہ ہوتی۔