ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت ، نعت و مقالات کے نتائج کو حتمی شکل دے دی

ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت  ، نعت و مقالات کے نتائج  کو حتمی شکل دے دی

سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو 12 ربیع الاوّل کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا: ترجمان مذہبی امور
(اسلام آباد: 19 اگست، 2024) وزارت مذہبی امور کی ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالاتِ سیرت کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو ان نتائج کے مطابق پر اگلے ماہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

0:00
/0:31

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز پر مشتمل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ دیگر اراکین میں ڈاکٹر جمیلہ شوکت ، ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر یوسف فاروقی، ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی، ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین ، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، ڈاکٹر منزہ بتول، ڈاکٹر عائشہ قراۃ العین شامل تھے۔ سالانہ قومی مقابلہ کتبِ سیرت ، نعت و مقالاتِ سیرت کے تحت موصول ہونے والی کتب اور مقالات کے ابتدائی نتائج ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھے گئے۔ مقابلے میں شامل تمام کتب، مجلات اور مقالات کو ججز کمیٹی کی طرف سے دیے گئے نمبروں اور سفارشات کی جانچ پرکھ کے بعد ایپکس کمیٹی نے نتائج کو حتمی شکل دی۔ واضح رہے کہ نمایاں کیٹیگریز میں قومی زبان اُردو، علاقائی اور دیگر غیر ملکی زبانوں میں لکھی گئی کتب سیرت ، نعت اور مجلات کیلئے 169 کتب موصول ہوئیں ۔ نیز مقالہ نگاری کے لئے مختص موضوع ’’ریاست کا تعلیمی نظام ۔۔ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘‘ پر مرد و خواتین مقابلہ نگاروں کی جانب سے117 مقابلے موصول ہوئے۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطا ءالرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اسلامی سکالرز کو وزارت کی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کمیٹی اراکین نے معاشرے میں سیرت النبی ﷺ کی ترویج اور اس کی روشنی میں دورِ حاضر کے مسائل کے حل کے لیے وزارت کی کاوش کو سراہتے ہوئے اگلے سال مقالہ نویسی کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے موضوع منتخب کرنے کی تجویز دی۔

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar