ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ زائرین کی بس کو حادثہ رات 9 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا، بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی میڈیا  کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، ، 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا۔

ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ  خود بھی سوار تھے، زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar