یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش "جائٹیکس گلوبل” میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش "جائٹیکس گلوبل” میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پیر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش "جائٹیکس گلوبل 2024” میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نےجائٹیکس گلوبل کی جانب سے پاکستان کو "2024 کی ٹیک ڈیسٹینیشن آف دی ایئر” کے طور پر تسلیم کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ یہ آئی ٹی سے متعلق خدمات اور مصنوعات میں ملک کی متاثر کن پیش رفت کا اعتراف ہے۔ اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد، تجارت و سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان اور پاکستان کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی خاطر خواہ نمو پر روشنی ڈالی جو 34 فیصد اضافے کے ساتھ 265 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پاکستان کی عالمی آئی ٹی برآمدات اب 3.2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جس میں مسلسل ترقی کے امکانات ہیں۔پاکستانی سفیر نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پاکستان کی آئی ٹی صنعت کو منظم کرنے اور اس کی نمائش کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں نے پاکستان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی نمائش میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرنا ممکن بنایا ہے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، انگریزی بولنے والی تیسری سب سے بڑی آبادی اور عالمی سطح پر فری لانس آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور اپنی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے منفرد پوزیشن پر ہے۔

سفیر فیصل ترمذی نے کاروباری رہنمائوں اور آئی ٹی پروفیشنلز کو پاکستان پویلین کا دورہ کرنے کی دعوت دی جہاں 24 نمائش کنندگان جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جائٹیکس گلوبل پاکستانی آئی ٹی ماہرین کو اپنے عالمی ہم منصبوں سے رابطہ قائم کرنے اور ممکنہ تعاون تلاش کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar