زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ کو 22فیصدپر برقرار رکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ کو 22فیصدپر برقرار رکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 22فیصدپر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے

معاشی استحکام کے اقدامات مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری لانے میں کردار ادا کررہے ہیں

مہنگائی کی سطح اب بھی بلند ہے۔

اجناس کی عالمی قیمتیں لچکدار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں

حالیہ بین الاقوامی واقعات نے بھی ان کے منظرنامے کے بارے میں غیریقینی کیفیت میں اضافہ کیا ہے

مہنگائی کے قریب مدتی منظرنامے کے حوالے سے آئندہ بجٹ اقدامات کے مضمرات ہوسکتے ہیں۔

کمیٹی نے ستمبر 2025ء تک مہنگائی کا ہدف کو کم کرکے 5سے7فیصد رہنے کی توقع ہے

مارچ 2024ء میں جاری کھاتے میں خاصا فاضل (سرپلس) ریکارڈ کیا گیا

اپریل 2024ء میں صارفین کی مہنگائی کی توقعات تھوڑی بڑھیں

رواں مالی سال کے دوران حقیقی جی ڈی پی کی نمو 2 تا 3 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

زرعی شعبہ اہم محرک ہے اور اس میں مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی میں 6.8 فیصد کی مضبوط نمو ہوئی ہے۔

جاری کھاتے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی اور مارچ 2024ء میں جاری کھاتہ معقول یعنی 619 ملین ڈالر فاضل رہا

جولائی تا مارچ مالی سال 24ء کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت مجموعی طور پر 87.5 فیصد کمی سے 0.5 ارب ڈالر تک آگیا۔

سٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر بھی 8.0 ارب ڈالر کے لگ بھگ برقرار رہے۔

جولائی تا جنوری مالی سال 24ء کے دوران بنیادی فاضل بڑھ کر جی ڈی پی کا 1.8 فیصد ہوگیا

جولائی تا جنوری مالی سال 24ء کے دوران مجموعی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کا 2.6 فیصد ہو گیا جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں 2.3 فیصد تھا۔

مارچ میں عمومی مہنگائی کم ہوکر سال بسال 20.7 فیصد رہ گئی جو فروری میں 23.1 فیصد تھی

۔ اسی عرصے میں قوزی مہنگائی فروری کی 18.1 فیصد شرح سے خاصی کم ہوکر 15.7 فیصد رہ گئی۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar